لاہور (پی این آئی) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 28 جولائی سے شروع ہوکر 31جولائی تک جاری رہے گا، 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، راولپنڈی گوجرانوالہ سرگودھا، ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور لاہور فیصل آباد ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں، انہوں نے کہاکہ موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں