بارشیں ہی بارشیں ،موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی

کراچی(پی این آئی)بارشیں ہی بارشیں
موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی۔۔۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آئندہ دنوں میں شہر کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق 29جولائی سے مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور 29 جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا ہے کہ یہ مون سون کا اسپیل 31 جولائی تک اثرانداز رہے گا، شہر کے بیشتر مقامات پر اس دوران معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں کراچی میں اچھی بارشوں کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close