اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر،پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر،کرم ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ رات کے دوران شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپورتھل، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور، گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ،مغلپورہ،گوالمنڈی،لکشمی چوک اوراطراف میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اچھرہ، مسلم ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ہربنس پورہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد ڈپٹی کمشنررافعہ حیدر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کا فوری نکاس کرنے کا حکم دیا۔ بھمبر آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کھیرتھر پہاڑی سلسلے سے بارش کا پانی حب ندی میں داخل ہوگیا۔ حکام کے مطابق حب ندی میں سیلابی ریلہ آنے سے متبادل راستے کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم متبادل راستے کی مرمت کا کام جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں