آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ظاہرکردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی تاہم اسلام آباد، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر،پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر،کرم ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ جبکہ شام،رات کے دوران شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپورتھل، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close