محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور با لا ئی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 

 

24 جولائی کے روزموسلا دھار بارش سےمری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی ،کشمیر ، ڈ یرہ غا زی خان ، موسیٰ خیل بارکھان،کو ہلو اور لورا لائی کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، جنوبی سندھ، کشمیر، جنوب مشرقی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

 

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: سیالکوٹ (ایئرپورٹ 104 سٹی 69)، منڈی بہاؤالدین 98، گوجرانوالہ 82، گجرات 54، اسلام آباد (سید پور 61، سٹی 50، گولڑہ 20، بوکرا 06، ایئرپورٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 61، چکلالہ 41، کچہری 10)، نارووال 44، منگلا 42، جہلم 37، حافظ آباد 35، مری 18، شیخوپورہ 16، لاہور (سٹی 14، ایئرپورٹ 02)، اٹک 06، چکوال 02، سندھ: تھر پارکر (اسلام کوٹ 32، کلوہی 20، ڈیپلو 16، دہلی 09، مٹھی، نگر پارکر 07، چھاچھرو 06)، میر پور خاص13، مٹھی 07، کراچی (کورنگی 06، کیماڑی 02، جناح ٹرمینل، فیصل بیس، میٹ کمپلیکس، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، مسرور بیس01 ) ، ٹھٹھہ 03، کشمیر: کوٹلی 26، مظفر آباد (ایئرپورٹ 20، سٹی 17)، بلوچستان: لسبیلہ 18، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 07، سیدو شریف میں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 47، نوکنڈی، سبی 46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں