پاکستان کے کن علاقوں میں طوفان کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں مختلف شہری علاقوں میں سیلابی صورتِ حال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں، متعلقہ صوبائی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے سیلابی صورتِ حال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، علاوہ ازیں مسافر اور سیاح حضرات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں، آسمانی بجلی سے اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لیے خراب موسم میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔۔۔۔