محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، مشرقی/جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم جنوبی سندھ ، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: بدین 10، چھور 06،کراچی (گڈاپ 04، جناح ٹرمینل 02، فیصل بیس، ملیر ہالٹ، میٹ کمپلیس، ایم او ایس 01، )، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 39 ، ایئرپورٹ 19)، نارووال 23، گجرات 21، اسلام آباد(سیدپور 19، زیرو پوائنٹ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 17، کچہری 05،شمس آباد04)، لاہور (سٹی 09)، مری 03، منڈی بہاؤالدین 02، گوجرانوالہ 01، کشمیر : کوٹلی 03، راوالاکوٹ 02، گڑھی دوپٹہ01، بلوچستان:ژوب میں07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، نوکنڈی، دالبندین46،دادو، جیکب آباد، روہڑی اورکوٹ ادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔