محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی) آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ان بارشوں سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 24 جولائی کے دوران مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر، سوات، بونیر، کرم ، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں موسلادھا بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔