اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مو سم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات کو راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، بہاولنگر، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، خیبر، پشاور، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم شام کو لسبیلہ، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پرتیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں