مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل شروع، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

راولپنڈی (پی این آئی) پی ڈی ایم اے نے کہا ہے پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل آج 22 جولائی سے شروع ہو گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اکے کے مطابق 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشیں متوقع ہیں،23سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، ملتان ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، لاہور، فیصل آباد ،ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ۔پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کوبھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔عرفان کاٹھیا نے کہا پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے،پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔