نیویارک(پی این آئی) امریکہ کی یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ماہر ماحولیات میتھیو فزپیٹرک کی طرف سے ’نیا موسمیاتی نقشہ‘ (Climate Map)جاری کیا گیا ہے، جس میں دنیا کے ان حصوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلیوں کے زیراثر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
اس نقشے میں کئی پاکستانی شہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ آئندہ 60سالوں میں ان پاکستانی شہروں کے درجہ حرارت میں بھی 5سے 6ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہونے جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس نقشے پر دنیا بھر سے 40ہزار شہر دکھائے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ 2080ء تک ان شہروں میں درجہ حرارت کی کیا صورتحال ہو گی۔ لاہور کے متعلق بتایا گیا ہے کہ 2080تک گرمیوں کے موسم میں لاہور کے اوسط درجہ حرارت میں 4.7فیصد اور سردیوں کے اوسط درجہ حرارت میں 5.2فیصد اضافہ ہو چکا ہو گا۔ گرمیوں میں اس شہر میں نمی کا اوسط تناسب 21.2فیصد اور سردیوں میں 16.1فیصد بڑھ چکا ہو گا۔
گرمیوں میں کراچی کا اوسط درجہ حرارت3.3اور سردیوں میں 5ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہو گا اور نمی کے تناسب میں گرمیوں میں 18.2فیصد کمی اور سردیوں میں 0.4فیصد اضافہ ہو چکا ہو گا۔پشاور شہر 2080ء تک گرمیوں میں 5.8ڈگری سینٹی گریڈ اور سردیوں میں 5.5ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہو گا جبکہ یہاں نمی کا تناسب گرمیوں میں 4.5فیصد کم اور سردیوں میں 9.2فیصد زیادہ ہو گا۔اسلام آبادکا اوسط درجہ حرارت گرمیوں میں 5.1اور سردیوں میں 5.4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو گا اور گرمیوں میں نمی کا تناسب 4فیصد کم اور سردیوں میں 11.3فیصد زیادہ ہو گا۔
کوئٹہ میں موسم گرما اور سرما میں یکساں 5.5فیصد زیادہ ہو گا جبکہ نمی کا تناسب گرمیوں میں 10.3فیصد زیادہ جبکہ سردیوں میں 2.1فیصد کم ہو گا۔ میتھیو فزپیٹرک بتاتے ہیں کہ آئندہ 50سالوں میں شمالی نصف کرہ کے شہر جنوبی نصف کرہ کے شہروں جیسے بننے جا رہے ہیں۔ موسمیات کے تناظر میں ہر چیز خط استواء کی طرف حرکت کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں