تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، پیشگوئی کر دی گئی۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہوئیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہیتاہم دیر، سوات،چترال، کوہستان، شانگلہ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم (شام/رات) ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل،خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور کیچ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، کراچی اور سجاول میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور بلوچستان میں آج سے بیس جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close