محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ِ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: ژوب 15، خیبرپختونخوا: دیر (اپر 07 اور لوئر دیر) 03، باچا خان ایئرپورٹ 06، میرکھانی 05، سیدو شریف 02، پشاور (سٹی 02)، چراٹ، مالم جبہ تخت بائی 01، سندھ: چھور: 03 مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، دالبندین 46، لسبیلہ، تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں