مون سون ہوائیں آج پاکستان میں داخل، کون سے علاقے جل تھل ہوں گے؟

اسلام آباد(پی این آئی)رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث آج سے 21 جولائی کے دورا ن اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ بلوچستان میں کل سے 19 جولائی کے دوران بارشیں متوقع ہیں ۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 جولائی کو موسلا دھار بارش کے باعث پنجاب اور زیریں سندھ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close