لاہور (پی این آئی) صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نےپنجاب میں 17سے20 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں، 17 سے 19 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے۔10 محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے،محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسم کی شدت کو مدِنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کرے۔خستہ حال چھتوں اور بوسیدہ عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں،عاشورہ کے موقع پر تمام ریسکیو ادارے الرٹ رہیں،بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں