محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی و ی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں اکثر مقامات، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور گلگت ببلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں 50 ملی میٹر، کوٹ ادو 40، ڈی جی خان 29، لیہ 20 اور ملتان 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بہاولنگر میں 7 ملی میٹر، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور جھنگ میں 4 ملی میٹر، چکوال، اٹک، خانیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 36 ملی میٹر، سبی 10 اور ژوب میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 4 ملی میٹر، مالم جبہ 3، سیدو شریف ایک، بگروٹ 2، استور اور بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت، دالبندین، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close