کب تک مون سون بارشیں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی)کب تک مون سون بارشیں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔۔۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی ۔ فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کے بارے میں اعداد و شمار شامل ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سرگودھا ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد کوٹ ادو اور بہاولپورمیں بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے باعث 12 شہری جاں بحق ہوئے 14 گھر متاثر اور 27 شہری زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں 5 بچے 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں ۔ نارووال اور ملتان میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 شہری جاں بحق ہوئے ۔ترجمان کے مطابق 15 جولائی تک صوبے بھر میں مون سون بارشیں ہونگی،پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 53 فیصد، تربیلا میں 74 فیصد ہے۔ ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 37 فیصد تک ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی ۔ ولنرایبل اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں ۔

لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔انتظامیہ ندی نالوں اور دریاؤں کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائے۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر واسا و انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close