دھڑلے کی بارشیں، سیلابی وارننگ جاری

لاہور (پی این آئی) صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رودکوہیوں میں سیلابی وارننگ جاری کردی،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔

اس سلسلے میں کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈی سیز ڈیرہ غازی خان ،کوٹ ادو،راجن پور مظفر گڑھ اورلیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،12سے 13 جولائی ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلے گزریں گے،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں،رود کوہیوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہا میں اضافہ ہوا ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلابی ریلے کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات تیز کریں،رود کوہیوں کے راستوں میں قائم آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچائیں کہ سیلاب کی صورتحال میں آپ نے اپنی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا،حکومت پنجاب آپ اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔خطرے کی صورت میں آپ نے گھروں سے نہیں نکلنا اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنا ہے۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close