کراچی(پی این آئی)کہاں کہاں ہلکی بارش، کہاں بوندا باندی؟ پیشنگوئی کر دی گئی۔۔۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں 27 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں