مسلسل کتنے دن بارشیں ہوں گی؟ ہنگامی صورتحال کا الرٹ جاری

کراچی(پی این آئی)این ڈی ایم اے نے اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث ہنگامی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، اگر بارش 50-100 ملی میٹر سے زیادہ ہو جاتی ہے، تو یہ ندی نالوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ حصے اگلے 3 دنوں میں درمیانے درجے کے شہری اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار ہیں، شہری علاقوں میں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی شامل ہیں جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرات ہیں۔ این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھیں اور خطرے میں پڑنے والی آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پانی بھرنے سے بچنے کے لیے گھریلو نکاسی آب کے نظام کو برقرار رکھنے سمیت ابتدائی اقدامات کریں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی بلاک شدہ نالوں یا ممکنہ خطرات کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close