6 گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش، نظام زندگی درہم برہم

ممبئی(پی این آئی)6 گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش، نظام زندگی درہم برہم…بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں رات گئے بارش شروع ہوئی جو صبح تک جاری رہی، 6 گھنٹوں کے دوران شہر میں 300 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹ کی سہولیات متاثر ہیں،

ممبئی ائیرپورٹ پر 30 پروازیں منسوخ اور 250 سے زائد تاخیر کا شکار جب کہ مزید بارش کے پیش نظراسکول اورکالج بھی بند کردیے گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں ممبئی میں مزید تیز بارش متوقع ہے جس کے باعث شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں