محکمہ موسمیات نے دھڑلے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے تحت سیلاب کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار رات اور پیر کو متوقع موسلادھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوٹھوہار ریجن، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور فیصل آباد میں شہری سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ علاقوں میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور شامل ہیں۔

جہاں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار، آواران اور لسبیلہ جیسے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close