آج رات کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سےمشرقی و جنوبی پنجاب، بالائی و وسطی سندھ، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ، چترال، دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مری،گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، خوشاب، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، لیہ، بھکر، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور ، رحیم یار خان، ژوب، بارکھان، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی,نصیر آباد، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ ، جیکب آباد، کشمور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر ،میر پور خاص ،بدین ،سجاول ، ٹھٹھہ اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں