مسلسل تین دن بارشیں، محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی آگئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کی پیشگوئی کے پیش نظر انتظامیہ نے بھی تیاری کرلی۔

 

 

حکام کے مطابق کہ کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہوسکتی ہیں۔ بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی ، عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ اس وقت شہر میں مغربی سمت سے17کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close