جل تھل کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے اہم پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) بارش کے منتظر کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ کل سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کراچی میں 8 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے زیراثر7 اور 8 جولائی کو گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکار پور، دادو ، جیکب آباد سمیت دیگر مقامات پر آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ومرطوب رہے گا تاہم شہر قائد سمیت ساحلی مقامات پر بونداباندی ہوسکتی ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج اور کل شہر قائد کا موسم جذوی ابرآلود اور گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، جمعہ و ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close