ملک بھر میں دھڑلے کی بارشیں، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 9 جولائی 2024 تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں نمایاں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

 

متاثرہ علاقوں میں پنجاب کے شمال مشرقی حصے، خاص طور پر مشرقی دریائوں کے علاقے، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا ، جنوبی سندھ شامل ہیں ، آزاد جموں و کشمیر ، اور گلگت بلتستان میں متوقع اعتدال سے بھاری بارش شہری سیلاب کا سبب بن سکتی ہے اور نالوں میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے کا باعث بن سکتی ہے، جس سے پنجاب، کے پی کے، اور آزاد جموں و کشمیر کے شمالی علاقوں میں اچانک سیلاب آ سکتا ہے۔ مزید برآں اس بارش کے نتیجے میں مشرقی دریائوں میں پانی کے اخراج کی سطح بلند ہونے کی توقع ہے۔ دریائے ستلج میں تقریبا 50,000 کیوسک پانی کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب آنے کی توقع ہے

close