بارش برسانے والا سسٹم آگیا، تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی

لاہور (پی این آئی) شمال مغربی ہوائوں کا بارش برسانے والا سسٹم گزشتہ شام شہر لاہور میں داخل ہو گیا جو کل بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مون سون کی بارشوں کا باعث بنے گا۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔شام/رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا ، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

 

سب سے زیادہ بارش:پنجاب: قصور28،گوجرانوالہ07،اسلام آباد(گولڑا07،زیرو پوائنٹ01)،سندھ:نگر پارکر15، خیبرپختونخوا: بونیر میں 07 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی48،دالبندین47،تربت،بھکر،اٹک اور نورپورتھل میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close