شہری ہوجائیں تیار۔۔محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اورگردو نواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں بھی موسم گرم رہے گا۔

بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان،ملتان اور خانیوال میں آندھی کا امکان ہے۔سندھ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی اور کہا طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 7 جولائی تک کشمیر میرپور میں تیز ہوا گرم چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ پنجاب، اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ 4 سے 7 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاول نگر، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 سے 7 جولائی تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close