اسلام آباد(پی این آئی) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آزادکشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر آندھی وجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، بارکھان اور مری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔اس دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 35، سیدو شریف 27، مالم جبہ 26، کاکول 2، دیر (لوئر اور اپر ایک)، راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 3، بارکھان 4، مری اور نارووال میں ایک ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 48، تربت، دالبندین 47، بھکر، جیکب آباد، نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں