گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کی پیش گوئی کردی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آجائے گی، کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ادھر موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہناہے کہ گرم، مرطوب موسم سے بحیرۂ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہے،ہوا کا کم دباؤ بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے،آج رات سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی،آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں صبح اور رات میں بونداباندی جاری رہ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں