مختلف اضلاع میں بارش ، الرٹ جاری

لاہور(پی این آئی)مختلف اضلاع میں بارش ، الرٹ جاری۔۔۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس کے باعث پی ڈی ایم اے کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔

ترجمان کے مطابقڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ محکمے نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ شہر ی کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں