کہیں گرمی اور کہیں بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح یا رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ ، پشاور، کوہستان، وزیرستان، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مری ،گلیات، راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ ، گوجرانوالہ، گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، لاہور اور بہاولنگر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی،با رکھان، ڈیرہ بگٹی ، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مٹھی ، تھرپارکر ،عمر کوٹ ، میرپور خاص اور بدین میں چند مقا مات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

close