آج زیادہ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی) آج زیادہ بارش کا امکان۔۔۔آج کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی، تیز ہوا کے جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد درجۂ حرارت میں کمی آئی ہے اور موسم بہتر ہو گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوپہر 1 بجے کے بعد گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل ہو سکتی ہے۔شہرِ قائد میں کل کے مقابلے میں آج زیادہ بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بھارتی گجرات کے قریب بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کےباعث سمندری ہوائیں آج بھی بند ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا ہے کہ ہوا کے اس کم دباؤ کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close