محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی نوید سنا دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)جمعه کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی / زیر یں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان، شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اورجنوبی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کراچی سمیت جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوااورژوب میں چند مقامات پرتیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: میرپورخاص 48، کراچی (سرجانی ٹاؤن 22، نارتھ کراچی 14، گلشن حدید 10، ملیر ہالٹ 04، کورنگی 03، ناظم آباد 01)، چھور14، شہید بینظیرآباد 11، کشمیر: کوٹلی 29، پنجاب: جوہرآباد 19، اسلام آباد ائرپورٹ 04، مری 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 16،چترال، کالام 04، دروش 01اور ژوب میں01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، جیکب آباد47، دادو، نوکنڈی، موہنجو داڑو، تربت 46، دالبندین، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close