کس مقام پر پارہ 50 سے بھی اوپر چلا گیا؟

ابوظہبی(پی این آئی) کس مقام پر پارہ 50 سے بھی اوپر چلا گیا؟کئی ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات بھی شدید گرم موسم کی لپیٹ میں ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق ابوطبی میں کئی مقامات پر رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوطبی میں پیر کو درجہ حرارت 50.6 اور منگل کو دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 50.3 اور ریکارڈ کیا گیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی لہر برقرار ہے، اس دوران درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسم گرما کا سب سے شدید دورانیہ عام طور پر جولائی کے وسط سے شروع ہو کر اگست کے آخر تک جاری رہتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ڈاکٹرز نے شہریوں سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا کہا گیا ہے، دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے بھی منع کیا جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں