کہاں کہاں بادل برسنے کا امکان ہے؟ پیش گوئی کردی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کہاں کہاں بادل برسنے کا امکان ہے؟ پیش گوئی کردی گئی۔۔۔محکمہ موسمیات نے آج سے یکم جولائی کے دوران ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ آج بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے،آج سے یکم جولائی کے دوران مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آج سے یکم جولائی کے دوران سانگھڑ، ٹنڈوالہ یار، بدین،ٹھٹھہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے یکم جولائی کے دوران کراچی،حیدر آباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد،نوشہرو فیروز،خیرپور اور داؤد،سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،مری، گلیات، اٹک اور چکوال،جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباداوروزیرآبادبھی بادل برسنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ،نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیکھ سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ،فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،آج سے 30 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،ملتان، خانیوال، لودھراں میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close