ایک اور مشکل دن کا آغاز، صبح سے ہی شدید گرمی

کراچی(پی این آئی) ایک اور مشکل دن کا آغاز، صبح سے ہی شدید گرمی۔۔۔کراچی میں ہوا بند ہونے اور بے تحاشا نمی کے باعث لوگ پسینے سے شرابور ہیں۔شہر قائد میں اتوار کو درجہ حرارت 41 اور گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کئے جانے کے بعد ایک اور کٹھن دن کا آغاز ہوگیا، رات شہر میں 39 اور 40 ڈگری جتنی گرمی کا احساس ہوا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سات بجے سے ہی 38 ڈگری جیسی شدت محسوس کی جانے لگی ہے، سمندری ہوائیں بند ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات خبردار کرچکا ہے کہ شہریوں کو آئندہ تین دن ایسی ہی گرمی جھیلنا ہوگی، شہر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں، پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔سخت موسم میں بجلی کی طویل بندش شہریوں کے لئے دہری اذیت بن کر رہ گئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں گرمی کے ستائے شہری احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے، شہر میں کہیں 10 کہیں 12 اور کہیں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رات دو دو بجے تک بجلی بند کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کی بے حسی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close