مون سون کی شدید بارشیں، ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

اسلام آباد(پی این آئی) این ڈی ایم اے نے مون سون کی شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق درمیانی سے شدید بارشوں کی وجہ سے مقامی نالوں / ندیوں / دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے حساس علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔درمیانی سے شدید بارشوں کی وجہ سے ڈی آئی خان، ڈی جی خان، راجن پور اور سلیمان اور کیرتھر رینجز کے حساس علاقوں میں پہاڑی سیلاب جبکہ ملک کے حساس شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔معتدل سے شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ممکنہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندیوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حساس / خطرناک وادیوں میں گلیشئر جھیل پھٹنے کے واقعات کے وقوع پذیر ہونے کا زیادہ امکان ہے، جبکہ گرد آلود طوفان / ہوا، گرج چمک اور شدید بارشوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں، سولر پینل، ہورڈنگز، لمبے درخت اور زیر تعمیر عمارات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اورا سٹیک ہولڈرز کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

close