اسلام آباد (پی این آئی)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر کئی علاقو ں میں شدید گرمی کے بعد تیزہوائوں اور بارش کی وجہ سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
اسلام آباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے باعث درخت گر گئے۔دوسری طرف سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ہے۔ کراچی میں گرمی عروج پر ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے 41 سینٹی گریڈ پر 47 سینٹی گریڈ جیسی گرمی محسوس کی گئی۔لاہور میں بھی گرمی بڑھ گئی ہے، 41 ڈگری میں 45 ڈگری جیسی گرمی کا احساس رہا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں کے ساتھ بارش نے گرمی کے ستائے عوام کو سکون فراہم کیا تاہم ملک کے باقی علاقوں میں گرمی کا راج جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچا تھا جبکہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور ویلج میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام کو خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں