محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

تاہم با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش: سندھ: مٹھی 70، حیدرآباد 01، خیبرپختونخوا: کاکول 25، چترال 03، میرکھانی 01، بلوچستان: لسبیلہ 13، بارکھان 07، اورکشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تر بت 46، نوکنڈی ،دادو، دالبندین اور شہید بینظیر آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں