کہاں گرمی اور کہاں بارش؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)کہاں گرمی اور کہاں بارش؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کر دی۔۔۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تر بت میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز دالبندین اور جیوانی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی، حیدر آباد اور بہاولپور میں 39، لاہور میں 36، اسلام آباد اور پشاور میں 37،کوئٹہ میں 35، ملتان میں 33، مظفر آباد میں 31 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں اور با لائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔جمعہ کو کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کسی حد تک ٹوٹ گیا۔واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج یا کل کراچی شہر کے مضافات میں بادلوں کے برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔سردار سرفراز نے رواں سال کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close