بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں ملک کے اکثر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

رپورٹ کےمطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کو متاثر کر رہا ہے، جمعہ سے اتوار تک سندھ کے شمالی، مغربی و وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اور دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔کیرتھر کے پہاڑوں پر اس دوران گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ کیرتھر کے پہاڑوں پر بنے بادل جنوبی سندھ کے چند ایک مقامات کو متاثر کرسکتے ہیں۔کراچی کے نزدیک شمال مغرب اور شمال مشرق میں جمعہ تا اتوار گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ مطابق دوپہر سے شام کے دوران گرج چمک کے بادل بننے کا امکان موجود ہے۔اگر ان بادلوں کی شدت برقرار رہی تو کراچی کے مضافات میں آندھی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close