محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق ہلچل مچانے والی پیشنگوئی آگئی

لاہور(پی این آئی)چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس نے مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا کہ مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ شاہد عباس نے بتایا کہ بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا تاہم بھارت میں پری مون سون کےاثرات پاکستان پربھی پڑتے ہیں۔ دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 30 جون کو شمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے اور رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close