گرمی کےستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج رات وفاقی دارالحکومت کے علاوہ خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،کرم، مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات،گوجرانوالہ، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ،سرگودھا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جس کے بعد گرمی کی شدت میں بھی کمی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close