آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم شام /رات گلگت بلتستان، کشمیر ،بالائی /وسطی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد اور خطہ پو ٹھو ہار میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر) : پنجاب ڈی جی خان 06، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 02ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی48، جہلم ، گوجرانولہ،ڈی آئی خان (ائیر پورٹ )، جیکب آباد،بھکر، جوہر آباد 47، اٹک ، بہاولنگر، نور پورتھل،حافظ آباد، لیہ، قصور، منڈی بہاولدین ، منگلا اور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close