موسلادھار بارشیں، سیلابی صوتحال کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر متوقع بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی گائیڈلائنز جاری کردیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت، آزاد کشمیر میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں بھی گردآلود ہواؤں اور تیزبارش کا امکان ہے۔ سیاحتی مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبائی انتطامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close