گرمی نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے، بارش آج کہاں کہاں ہو گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)گرمی نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے، بارش آج کہاں کہاں ہو گی؟ملک کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر گرمی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں جب کہ سندھ میں نواب شاہ اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔لاہور، راولپنڈی، پشاور، دیر، سوات سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب سبی میں آج پارہ 48 سے49 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close