عید کے دنوں میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عیدالاضحٰی کے تینوں دن موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے تاہم عید کے بعد بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گےجبکہ مون سون وقت سےپہلے بھی ملک میں داخل ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطرف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کیا ہے ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close