ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔۔محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی نوید سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی حصوں میں بارش متوقع ہے، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے علاقوں میر پورخاص، تھرپارکر، بدین اور عمر کوٹ میں بارش جبکہ بلوچستان میں خضدار، لسبیلہ اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔گجرات، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان، تونسہ، لیہ، راجن پور، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close