مون سون بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہو گا؟

کراچی(پی این آئی)مون سون بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہو گا؟چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ جولائی کی ابتداء میں کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے، سندھ میں رواں سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی کا موسم جون میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق جون میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت میں مذید اضافے یا ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران سمندری ہواؤں کے باعث شام میں مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close